پاکستان
07 فروری ، 2014

کارکنان کا ماورائے عدالت قتل،ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی سے علامتی واک آوٴٹ

کارکنان کا ماورائے عدالت قتل،ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی سے علامتی واک آوٴٹ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایوان سے علامتی واک آوٴٹ کیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے کارکنوں کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف اسمبلی اجلاس سے واک آوٴٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار کارکنان کو قتل کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان واضح نشاندہی کریں گے تو ہی کارروائی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :