07 فروری ، 2014
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او کورٹ مبارک محمد شفیق سمیت 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایک ملزم بھی مارا گیا،,پولیس مقابلہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے یارو کھوسہ کے میں ہوا۔پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی کر رہی تھی۔ملزمان نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی بھی کی گئی۔تاہم مقابلے میں متعلقہ تھانے کورٹ مبارک کے ایس ایچ او محمد شفیق سمیت3پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ مقابلے میں ایک ملزم بھی ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگرساتھی فائرنگ کرتے ہوئے قبائلی علاقے میں فرار ہوگئے۔پولیس پارٹی ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے۔