پاکستان
07 فروری ، 2014

احمد رضا قصوری کا صحافیوں سے اپنے رویے پر معذرت سے انکار

احمد رضا قصوری کا صحافیوں سے اپنے رویے پر معذرت سے انکار

اسلام آباد…احمد رضا قصوری نے صحافیوں سے اپنے گزشتہ رویے پر معذرت کرنے سے انکار کردیاجس پر صحافیوں نے ان کے انٹرویو کا بائیکاٹ کردیا۔پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کل تک مشرف کی پیشی سے متعلق سرپرائز دینے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ لیکن آج عدالت میں کچھ پیش نہ کرسکے،شایدیہی وجہ تھی کہ ان کا مزاج کچھ بدلا بدلا نظر آیا، چہرے پر مسکراہٹ سجائے آئے، لیکن صحافیوں کو بھی ان کا گزشتہ رویہ یاد تھا۔اسی لیے ان سے معزرت کرنے کو کہا،تاہم احمد رضا قصوری نے اس سے بھی انکار کردیا۔ احمد رضا قصوری کے انکار کے بعد صحافیوں نے احتجاجا ان کا انٹریو نہ لینے کا فیصلہ کیا،پر لوگوں تک معلومات پہنچانے کی ذمے داری کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے۔ اس لیے صحافیوں نے اپنے جھگڑے کو بالائے طاق رکھ کر اپنی ذمے داری کو پورا کیا،احمد رضا قصوری ان ہی صحافیوں پر کیسے گرجے تھے، ایک بار پھر دیکھ لیں۔

مزید خبریں :