07 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان کی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی شرط نہ لگائے، اس سے مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگا، جب تک ملک میں نفاذ اسلام کے معاملے کو حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاتا وہ مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم طالبان کمیٹی کا حصہ رہیں گے۔ مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک کا آئین اسلامی نہیں ہے، طالبان کہتے ہیں کہ مروجہ آئین کو نہیں مانتے اور حکومت کا اصرار ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے ہی میں ہوں گے، حکومت آئین کی شرط نہ لگائے اس سے مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگا، قرآن وشریعت ہمارا آئین ہوتے تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی ایک فیصد بھی امید نہیں۔