پاکستان
07 فروری ، 2014

جو لوگ کہتے تھے طالبان آئین کو نہیں مانتے، وہ بے نقاب ہوگئے، عمران خان

جو لوگ کہتے تھے طالبان آئین کو نہیں مانتے، وہ بے نقاب ہوگئے، عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کی پاکستان کے آئین کے تحت مذاکرات پر آمادگی نے ان گروہوں کو بے نقاب کر دیا ہے جو دہشت گردی کو شریعت کے نفاذ سے جوڑ رہے تھے۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فوج کے ساتھ کئے گئے 9معاہدوں میں طالبان نے کبھی شریعت کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کیا، یہ آئین پاکستان میں ہے کہ شریعت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کی یہ بات درست ثابت ہو گئی ہے کہ طالبان کی دہشت گردی امریکی جنگ کا رد عمل ہے، طالبان کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ امریکی جنگ سے نکلا جائے اور ڈرون حملے روکے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ 2004ء سے فاٹا میں فوج بھیجنے اور فوجی آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں، بیرون ملک سے ڈالرز لینے والی لابی انہیں طالبان خان جیسے جھوٹے القابات سے نواز رہی ہے۔

مزید خبریں :