پاکستان
07 فروری ، 2014

خانیوال:خودکش دھماکے میں 5اہلکارزخمی،2ملزمان گرفتار

خانیوال:خودکش دھماکے میں 5اہلکارزخمی،2ملزمان گرفتار

خانیوال…خانیوال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ واقعے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ خانیوال کے علاقے چھب کلاں میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے مشترکہ ناکا بندی کررکھی تھی۔ کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو روکا تو اس میں سوار 3افرادنے فائرنگ کردی اور دستی بم بھی پھینکا گیا۔ اس دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ آرپی او کے مطابق واقعے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کے 5ملازم زخمی ہو گئے جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :