پاکستان
07 فروری ، 2014

کراچی:جامع کلاتھ مارکیٹ کی ایک عمارت میں آتش زدگی

کراچی:جامع کلاتھ مارکیٹ کی ایک عمارت میں آتش زدگی

کراچی …کراچی کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جامع کلاتھ مارکیٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ نے تیز ہوا کے باعث شدت اختیار کرلی ا اور عمارت کی اوپری منزل پر واقعے دکانوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ دکانوں میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :