07 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ پرآج کراچی میں تجارتی مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج شہر بھر میں گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی تاجر اتحاد نے بھی تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے شٹر ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی نجی اسکول بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان نے بھی آج میڈیسن مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب انجمن تاجران کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں دکانیں، بازار اور پٹرول پمپ بند رہیں گے۔