07 فروری ، 2014
پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی 3روز کے اندر طالبان سے ملاقات کرے گی ۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ کا جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان قیادت سے ملاقات کب اور کہاں ہوگی ابھی طے نہیں ہوا، حکومتی کمیٹی کی جانب سے کل جو مطالبات پیش کیے گئے ہیں انہیں طالبان تک پہنچائیں گے اور طالبان قیادت کے مطالبات معلوم کرکے حکومتی کمیٹی کوآگاہ کریں گے۔