07 فروری ، 2014
پشاور…پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز سے جلد ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی معلوم کریں گے۔طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھی رکن مولانا عبدالعزیز سے جلد ملاقات کرکے تحفظات معلوم کریں گے، موجودہ آئین بنانے والوں میں مفتی محمود، مولانا عبدالحق اور دیگر بزرگ شریک تھے، ایسا آئین غیر اسلامی کیسے ہوسکتا ہے۔