پاکستان
07 فروری ، 2014

کرپشن عروج پر ہے، قوم کے وسائل پر لوٹ مچی ہے:جسٹس جواد ایس خواجہ

کرپشن عروج پر ہے، قوم کے وسائل پر لوٹ مچی ہے:جسٹس جواد ایس خواجہ

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے، قوم کے وسائل پر لوٹ مچی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے یہ ریمارکس نیب کی کارکردگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیے، جس کی سماعت ان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر اورانویسٹی گیشن افسر نیب عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ ان کا پیش نہ ہونا عدالت کی بے عزتی کے مترادف ہے، ملک میں کرپشن عروج پر ہے، کرپشن کا خاتمہ نیب کا کام ہے، مگر حالات یہ ہیں کہ قوم کے وسائل پر لوٹ مچی ہے، عوامی پیسے کے تحفظ کے لیے ہم سب کو ذمہ داری دکھانی ہوگی۔ عدالت نے نیب حکام کی عدم پیشی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :