07 فروری ، 2014
کراچی…طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مجلس وحدت مسلمین کے تحت کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ مذاکرات سے طالبان کو فائدہ پہنچے گا۔کوئٹہ میں پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں ہزارہ کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ بعد میں مظاہرین منتشر ہوگئے ،، حیدر آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔