01 اپریل ، 2012
ٹوکیو…بعض افراد ایسے ہو تے ہیں جو فارغ اوقات میں ایکسر سائز کے بجائے کمپیوٹر پر گیم کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں ایسے ہی افراد کیلئے جاپانی ماہرین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس میں تفریح اور جسمانی فٹنس کا انوکھا ملاپ کیا گیا ہے۔جاپانی ماہرین نے اسپرنگ لگے لچکدارٹریمپولین (trampoline) اور وڈیو گیم کے سسٹم کو ایک ساتھ اس طرح منسلک کر دیا ہے کہ اس پر اچھل کر ایکسر سائز کر نے کے ساتھ نصب سینسر ز کی بدولت سامنے موجود اسکرین پر گیم بھی کھیلی جاسکتی ہے۔ اس کارآمد ایجاد سے ایکسر سائز اور گیم کھیلنے کیلئے الگ الگ وقت ضائع نہیں کر نا پڑتا کیونکہ تفریح اور فٹنس خوشگوار مو ڈ میں ساتھ ہی ہو جاتی ہے۔