01 اپریل ، 2012
لندن …چڑیل کو سامنے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں رُک جاتی ہیں اور گھگھی بند ہوجاتی ہے لیکن لندن میں سینکڑوں چڑیلوں کا دھاوا بولنے کے باوجود ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آیا۔لندن کی سڑکوں پر گذشتہ دنوں چڑیلوں کا راج نظر آیا جو دن کے اوقات کار میں بھی سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں ۔لیکن حیران ہونے یا ڈرنے کی بالکل ضرورت نہ تھی کیونکہ دراصل چڑیلوں کا لبادہ اوڑھے یہ عام افراد تھے جو ایک تشہیری مہم کے لیے سڑکوں پر گشت کررہے تھے۔