11 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے شمع سنیما میں تین دھماکوں کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہو گئی، واقعے میں پچیس افراد زخمی بھی ہو ئے،زخمیوں میں4افراد کی حالت نازک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکے کے وقت شو جا ری تھا اور سنیما ہال میں150سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جاری ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیاگیا ہے۔پولیس نے سنیما کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔