11 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی دو ماہ کے بعد سب کی پر فارمنس دیکھ لیں گے،پرفارمنس کی بنیاد پر تقرریوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی، اجلاس میں کوئی بھی فیصلہ ناانصافی پر نہیں کیاگیا۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ عامر سہیل کی تقرری کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا، آئین میں پی سی بی چیئرمین کے لیے الیکشن کی کوئی بات نہیں، آئین میں پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشن کی کوئی بات نہیں، موجودہ آئین میں سرپرست اعلیٰ ہی چیئرمین کو مقرر اور برطرف کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی میں بالکل تنہا ہوچکا ہے، ذکاء اشرف نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں 3ارکان کی موجودگی سے کورم پورا ہوجاتا ہے، کمیٹی کے سب ارکان نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا ہے، پی سی بی میں مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔