پاکستان
11 فروری ، 2014

وزیراعظم کا ایم کیو ایم کی شکایات پر نوٹس ،وزیرداخلہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت

وزیراعظم کا ایم کیو ایم کی شکایات پر نوٹس ،وزیرداخلہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف اورگورنرسندھ کیدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے متعلق شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ کو کراچی پہنچ کر جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر سندھ عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ کراچی میں آپریشن سے متعلق گورنر سندھ کے تحفظات سننے کے بعد وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپرکراچی پہنچیں،سیکیورٹی آپریشن کاجائزہ لیں، ایم کیوایم کے تحفظات سنیں اور وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں۔

مزید خبریں :