کھیل
11 فروری ، 2014

پی سی بی اجلاس میں نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین توثیق کی گئی،سبحان احمد

پی سی بی اجلاس میں نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین توثیق کی گئی،سبحان احمد

لاہور…چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈسبحان احمد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس تھاجس میں نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین تقرری کی توثیق کی گئی۔ سبحان احمد کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملات نمٹانے کے لیے ایک اورکمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عامرسہیل کو کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا تھا، اس لیے ان کا کوئی عہدہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عامر سہیل، محمد الیاس اور باسط علی کی تقرری غلط تھی، معین خان ہیڈ کوچ، شعیب محمد فیلڈنگ کوچ ہوں گے، سابق کپتان ظہیر عباس کو چیف کرکٹ کنسلٹنٹ بنا کر دوروں پر بھیجا جائے گا، اظہر خان ایکٹنگ چیف سلیکٹر ہوں گے، محمد اکرم بولنگ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ ذاکر خان بدستور منیجر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ سبحان احمد نے مزید بتایا کہ کوچز کی تقرریاں صرف ایشیاء کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :