12 فروری ، 2014
واشنگٹن…دنیا بھر میں موسم کی شدت اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکی ریاستوں میں برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں،11ہزار بچوں نے رات اسکول میں گزاری،3000سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،برطانیہ میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈیوڈ کیمرون نے مشرق وسطیٰ کا دورہ منسوخ کردیا،امریکا میں شدید برف باری سے جنوبی ریاستیں مشکلات کا شکار ہیں،ٹیکساس سے لے کر نارتھ کیرولونیا تک شدید سردی کے باعث اسکول اور کاروبار بند ہیں، جبکہ 3300 سے زائد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے،ان میں 1300 پروازیں منگل تک منسوخ کی گئی تھیں تاہم موسمی شدت کو دیکھتے ہوئے جمعرات تک کی مزید 1900 پروازوں کوبھی اب منسوخ کردیا گیا ہے،ریاست الاباما میں 11 ہزار سے زائد بچوں نے رات اپنے اسکولوں میں گزاری۔صدر اباما نے ریاست جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا ، مسی سپی میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔