02 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…تا ریخی بحری جہاز ٹا ئی ٹینک پر ڈوبنے سے قبل ہو نے والے دوپہر کے آخری کھانے کا منیو کا رڈ اور لائف بوٹس کو رکھنے کے لیے استعمال کیے جانے والے اسٹور روم کی چابیاں گذشتہ دونوں مہنگے داموں نیلام ہوگئیں ۔ جہاز کے فرسٹ کلا س میں ہو نے والے ظہرانے کے اس مینو میں انتہا ئی شا ندار اور مہنگی ڈشز کے نا م شا مل ہیں جواس بدقسمت جہا ز کے مسا فرو ں کو حادثے سے قبل پیش کی گئیں تھی ۔ یہ مینو کا رڈ حادثے میں بچ جا نے والے چند مسافرو ں میں سے ایک مسافر Dr Washington Dodge نے اس وقت غیر ارادی طورپر اپنے ساما ن میں رکھ لیا تھاجو آنے والے وقت سے قطعی بے خبر تھے ۔ سو سا ل تک محفوظ رہنے والایہ مینو کا رڈ 1لاکھ20ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جبکہ اسی جہاز کے کئی مسافروں کی جان بچانے والی لائف بوٹس اسٹور کرنے کے لیے بنائے گئے اسٹور روم کی چابیاں94ہزار ڈالر میں نیلام ہوگئیں۔