02 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی ماہرین نے ایک ایسا جدید ٹیکنالوجی کا حامل پالتو کتا تیار کیا ہے جسے نہ تو کھلانے پلانے کی فکراور نہ ہی ٹہلانے کی جھنجٹ۔اس روبوٹک ڈوگ کو مکمل طور پر ایک چھوٹے سائز میں حقیقی کتے کی ظاہرہ شکل اور جسمانی خدوخال سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک ڈوگ کو آئی فون سے کنٹرول کیا جاتاہے جو اپنے استعمال کنندہ کے ہاتھ کے اشاروں پر 100سے زیادہ چہرے کے تاثرات(Facial Expressions ) کے اظہار کے علاوہ بھونکنے کی بھی صلا حیت رکھتا ہے ۔ اس جاپانی Petڈوگ کو24 اپریل تک 78ڈالر کی قیمت کے ساتھ عام فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔