17 فروری ، 2014
لندن … اکیلا پن، موٹاپے سے زیادہ تباہ کن ہے، اس کے باعث مرنے کے خدشات دوگنا بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 2 ہزار افرادپر تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اکیلا پن ،موٹاپے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے اور تنہائی کی وجہ سے مرنے کے خدشات دو گنا بڑھ جاتے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ہر پانچواں شخص خود کو مسلسل تنہا محسوس کرتا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے خاندان کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینا چاہئے۔