02 اپریل ، 2012
ابوظہبی…این جی ٹی…مشروبا ت اور کھا نے کے اشیا ء فراہم کر نے والی وینڈنگ مشینوں کے بعداب بُک وینڈنگ مشین کا آغا ز بھی کر دیا گیاہے ۔ ابو ظہبی میں پہلی با ر نیشنل لا ئبر یر ی کی جانب سے کتا بیں فراہم کر نے والی وینڈنگ مشین کا افتتا ح کر دیا گیا ہے ۔عام وینڈنگ مشین کی طر ح ہی کا م کرنے والی اس مشین میں بس رقم ڈالیے اور آ پ کی مطلو بہ کتا ب با ہر آجا ئے گی ۔ لا ئبریر ی کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ اس وینڈنگ مشین کا مقصد نو جوانوں اور بچوں کی منفر د انداز میں کتب بینی کی جا نب را غب کر نا ہے اور جلدہی شہر کے کئی شا پنگ ما لز میں یہ مشینیں نصب کی جائیں گی ۔