02 اپریل ، 2012
ٹیکساس…این جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں ماہر کار ڈرائیور نے257میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔29سالہ شان کینیڈی نے ایک میل کا فاصلہ تیز رفتاری سے طے کرنے کے لیے اپنی فورڈ گاڑی میں چند تبدیلیاں لاتے ہوئے اس میںV8انجن اور دو ٹربو چارجرز فٹ کیے۔2لاکھ75ہزار مالیت کے اس خصوصی فورڈ ماڈل کے ساتھ عالمی ریکارڈ کا کارنامہ سر انجام دینے کے لیے کینیڈی نے آدھے راستے تک200میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھی اور بعد ازاں گاڑی کو ریس دیتے ہوئے اُس نے سابقہ250میل فی گھنٹہ کا ریکارڈ پیچھے چھوڑتے ہوئے257میل فی گھنٹہ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔