22 فروری ، 2014
پشاور…پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صحت کا انصاف پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 6 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی جس کے لیے تین ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لیے چار ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے آج پشاور میں ایک روز کے لیے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد کردی ہے اور آج تمام پرائمری اسکول بند رکھنے کاحکم بھی جاری کیا گیا ہے۔