صحت و سائنس
26 فروری ، 2014

کوئٹہ :ایک سالہ دل کے مریض بچے کی جان بچانے کیلئے والدین امداد کے منتظر

کوئٹہ :ایک سالہ دل کے مریض بچے کی جان بچانے کیلئے والدین امداد کے منتظر

کوئٹہ…غربت تو خودایک امتحان ہے ہی، اس پر اگر بیماری بھی گھر کا راستہ دیکھ لے تو پھر زندگی انتہائی مشکل ہوجاتی ہے۔ تقریباً ایک سالہ بچہ، جس کے دل میں سوراخ ہے اور اس کا ایک والو بھی بند ہے۔زندگی کتنی مشکل ہے، یہ کوئی پوچھے کوئٹہ کے نواحی علاقے کے رہائشی خان محمد سے جو دن رات مزدوری کرکے اپنا، اپنے بچوں اور بوڑھے والدین کا پیٹ پالتا ہے۔ اس کی زندگی کی گاڑی جیسے تیسے چل ہی رہی تھی کہ اس پر یہ حقیقت آفت بن کرٹوٹی کہ اس کے سات بچوں میں سب سے چھوٹے ایک سال کے بیٹے کے دل میں سوراخ ہے اور اس کے دل کا ایک والو بھی بند ہے۔ خراب معاشی حالات کا شکار خان محمد کے لیے اپنے بیٹے کا علاج کرانا ممکن نہیں،پھر بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے کرے تو کیا کرے۔ خان محمد کی یہی مشکل اسے کوئٹہ میں جیو نیوز کے دفتر لے آئی جہاں اس کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں، میرے پاس بچے کے علاج کے پیسے نہیں ہیں،کوئی خدا کیلئے میری مدد کرے۔ خان محمد ہرحال میں اپنے بیٹے کی زندگی بچانا چاہتا ہے،جس کے لیے اسے ضرورت ہے دوسروں کا درد دل میں رکھنے والے لوگوں کی مدد کی ۔

مزید خبریں :