صحت و سائنس
03 مارچ ، 2014

ہڈیوں کی مہلک بیماری میں مبتلاکراچی کا ساجد علاج کیلئے امداد کا منتظر

ہڈیوں کی مہلک بیماری میں مبتلاکراچی کا ساجد علاج کیلئے امداد کا منتظر

کراچی…غربت میں بیماری زندگی اجیرن بنا دیتی ہے، صحت یابی کی امید جینے کی لگن جگاتی ہے توخالی جیب ذہن پرپھر مایوسی سوار کردیتی ہے۔ بیماری اور تن درستی کی کش مکش میں مبتلا کراچی کانوجوان ساجد جس کے ذہن میں انجانا خوف اوردل میں صحت یاب ہونے کی خواہش ہے ۔ساجد کرے تو کیا کرے؟ نہ خواہشوں میں جینا چاہتا ہے نہ حسرتوں میں مرنا۔ 5سال پہلے ہڈیوں کی مہلک بیماری نے ایسا جکڑاکہ بسترسے لگاکر ہی چھوڑا۔ انسان چاہتا کچھ اور ہوتا کچھ اور ہے،ماں کی خدمت کی تمنا کرنے والے ساجدکوقسمت ایک بار پھر اس حال میں لے آئی ہے۔ جب اولاد ہر طرح سے ماں کی محتاج ہوتی ہے۔ علاج کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا لیں پر سچ تو یہی ہے کہ ہلکی جیب علاج کے بھاری اخراجات کب تک اٹھاسکتی ہے۔ یہ ماں بیٹا کسی پر بوجھ بننا نہیں چاہتے لیکن کسی ایسے سہارے کے منتظر بھی ہیں جو ان کے دکھوں کا بوجھ ہلکا کرسکے۔

مزید خبریں :