کاروبار
05 مارچ ، 2014

فیصل آباد، سرگودھا ریجن:3 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد سی این جی کی فراہمی

فیصل آباد، سرگودھا ریجن:3 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد سی این جی کی فراہمی

فیصل آباد…فیصل آباد اور سرگودھا ریجن میں تین ماہ کی مسلسل بندش کے بعد کچھ سی این جی اسٹیشن آج صبح کھل گئے، کچھ اب بھی بندہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں کے ساتھ فیصل آباد اور سرگودھا میں سی این جی اسٹیشن 5 دسمبر کو بند کردیئے گئے تھے جو آج صبح چھ بجے سے دو روز کیلئے کھول دئیے گئے، جس کے بعد اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کئی سی این جی اسٹیشن ابھی بند ہیں اور صرف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔

مزید خبریں :