کھیل
06 مارچ ، 2014

ایشیا کپ،بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے205رنز کا ہدف

ایشیا کپ،بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے205رنز کا ہدف

میرپور،ڈھاکا…ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 205رنز کا ہدف دیا ہے۔ میر پور میں تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں بنگلادیشی اوپنرز نے ففٹی رنز سے زیادہ کا اوپننگ اسٹینڈ دیا ۔انعام الحق49 اور شمس الرحمان39 نے ہوم ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ٹیم کی سنچری ہونے سے پہلے ہی تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ،محمود اللہ30 اورناصر حسین30علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کر سکا یوں میزبا ن ٹیم مقررہ50اوورز میں9وکٹ پر204رنز بناسکی اور حریف ٹیم سری لنکا کو جیت کیلئے205رنز کا ہدف دیا ۔سری لنکا کی جانب سے لکمل،پریرا،مینڈس اور پریانجن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :