06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہوں گے جو موقع پر فیصلہ کر سکیں،ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا نتیجہ مہینوں نہیں ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے مذاکراتی عمل میں سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیاہے۔ اس حوالے اظہار خیال کرنے والے دیگر اراکین میں سینیٹر پی پی مولا بخش چانڈیو،سینیٹر عوامی نیشنل پارٹی عبدالنبی بنگش،آزادرکن قومی اسمبلی جمشیددستی اور وزیر مملکت جے یو آئی (ف)مولانا عبدالغفور حیدری شامل تھے۔