06 مارچ ، 2014
کراچی…اہل سنت والجماعت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل جاری ہے۔ مقتول کارکن فرمان شاہ کے قتل کا مقدمہ رینجرز کے خلاف دائر کیا جائے۔گزشتہ دنوں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے اہل سنت والجماعت کے کارکن سید فرمان شاہ کے قتل کے خلاف لسبیلہ چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ سید فرمان شاہ اور دیگر دس کارکنوں کو 29 جنوری کورینجرزاٹھاکرلے گئی۔ دیگر دس افراد تو رہا کردیے گئے لیکن فرمان شاہ کی لاش سرد خانے سے ملی۔