پاکستان
06 مارچ ، 2014

زمین کا تحفظ ، اندھیروں کا خاتمہ”ارتھ آور“29مارچ کو منایا جائیگا

زمین کا تحفظ ، اندھیروں کا خاتمہ”ارتھ آور“29مارچ کو منایا جائیگا

کراچی …زمین کے تحفظ اور کرہ ارض کو اندھیروں سے بچانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے ارتھ آور منایا جائیگا،اس سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب ہوئی ،جیو نیوز کے سلمان سعادت خان کی رپورٹ کے مطابق اس میں جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف ایک بار پھر یکجا ہورہے ہیں،عزم ہے اس دھرتی کا تحفظ اورزمین کی رعنائیوں کی بقاء، ارتھ آور منایا تو 29 مارچ کو جائے گا لیکن اس سے قبل کراچی میں سیمنٹ سیکٹر کی ایک بڑی کمپنی کے ساتھ ارتھ آور کی اہمیت اجاگر کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے تحریری اور زبانی یہ عہد کیا کہ وہ توانائی بچانے اور کرہ ارض کی ماحولیاتی حفاظت کے لیے رضاکارانہ کام کریں گے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمایندے نے بتایا کہ ارتھ آور کے ساٹھ منٹ یہ احساس اجاگر کرتے ہیں کہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کیا جائے۔ارتھ آور منانے کا مقصد وسائل کی حفاظت اور ان کے استعمال میں کفایت شعاری پیدا کرنا ہے تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ اس سال بھی 29 مارچ کو رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نوبجے تک بتیاں بجھاکرارتھ آور منایاجائیگا۔

مزید خبریں :