06 مارچ ، 2014
اسلام آباد….پولیس نے سانحہ اسلام آباد کچہری میں شہید ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت حسین اعوان کے ریڈر اور رکارڈ کیپر سے تفتیش کی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ریڈر اور رکارڈ کیپر سے پوچھا کہ جب ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کوگولی لگی توآپ دونوں کہاں تھے؟ ریڈر اور رکارڈ کیپر دونوں نے پولیس کو بتایا کہ جب ہر طرف سے فائرنگ کی آواز یں آ رہی تھیں تو وہ میزکے نیچے چھپ گئے تھے۔واضح رہے کہ3 مارچ کو ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔