06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کچہری ایف ایٹ سے جی ٹین منتقل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کے حکام نے کچہری منتقل کرنے تجویزججوں اور وکلاء کو دی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف ایٹ میں کچہری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا بہت مشکل ہے،کچہری کو اس کی جی ٹین میں اس کی اصل عمارت میں منتقل کیا جائے۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کو جی ٹین سے فی الحال وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شاہراہ دستور پر ہائی کورٹ کی عمارت کو مکمل ہونے میں دو سے تین سال لگیں گے۔