پاکستان
06 مارچ ، 2014

عدالت کی تشکیل ، ججز کی نامزدگی:درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

عدالت کی تشکیل ، ججز کی نامزدگی:درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد…ججز کے تعصب، مقدمہ کے اندراج کے طریقہ کار ،عدالت کی تشکیل اور ججز کی نامزدگی کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ کل سنائیگی۔سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کی درخواستوں پر ان کے وکلاء انور منصور خان ، اور خالد رانجھا نے تقریباً پونے دو ماہ تک دلائل دیے۔ اس کے جواب میں استغاثہ کے سربراہ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ خصوصی عدالت نے 18 فروری کو سماعت مکمل ہونے کے بعد ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔ پانچ مارچ کو ہونے والی سماعت میں ملزم پرویز مشرف کے کیل رانا اعجاز نے عدالت میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا تھا کہ عدالت پر حملہ ہو گا اور اس میں تینوں ججز دو وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو مار دیا جائے گا۔اس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا تھا کہ عدالت دہشت گردی کی دھمکیوں کے باعث مقدمہ بند کر کے اپنے حلف سے روگردانی نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :