پاکستان
07 مارچ ، 2014

رکن سندھ اسمبلی الطاف انڑ لاڑکانہ میں سپردِ خاک، کراچی میں انتقال کر گئے تھے

رکن سندھ اسمبلی الطاف انڑ لاڑکانہ میں سپردِ خاک، کراچی میں انتقال کر گئے تھے

لاڑکانہ…سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی حاجی الطاف حسین انڑ کو لاڑکانہ میں ان کے آبائی گاوٴں علی آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ کراچی میں انتقال کر گَئے تھے۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرحاجی الطاف حسین انڑ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔62 سالہ الطاف حسین انڑ گذشتہ چار سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے کڈنی سینٹر میں زیر علاج تھے۔ پہلے ان کا تعلق مسلم لیگ (ف) سے تھا . بعد میں وہ مسلم لیگ(ق) میں شامل ہو گئے۔ حالیہ عام انتخابات سے قبل انہوں نے فریال تالپور اور سید قائم علی شاہ کے کہنے پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے خلاف پیپلز پارٹی کے ہی امیدوارسہیل انور سیال کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل سکھر نے انہیں انتخابات میں دھاندلی پر اہل قرار دے دیا تھا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اورچھ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ان کی تدفین آبائی گاوٴں علی آباد لاڑکانہ میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :