07 مارچ ، 2014
اسلام آباد…حج 2014ء کی سفارشات پر مبنی سمری کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوا دی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، کابینہ سے منظوری کے بعد پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی جائے گی، جو مکہ اور مدینہ میں عمارتیں کرائے پر لے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس ایک لاکھ43 ہزار368 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت56ہزار684 عازمین بھجوائے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 86ہزار 684 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے مزید بتایا کہ 300خدام الحجاج اور 430افراد میڈیکل مشن پر جائیں گے، ایک ہزار حجاج کے لیے ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کے دو ارکان ہوں گے، انتقال کرجانے والے حجاج کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔