07 مارچ ، 2014
لاہور …لاہو ر کے علاقے باغبان پور ہ میں سڑک پر ملنے والے پانچ لاوارث بچوں کا معمہ حل ہوگی۔ جیونیوز پر خبر چلی تو والدین بچوں کو لینے تھانے پہنچ گئے۔ لاہورکے علاقے باغبان پورہ میں لوگوں کو دوسے پانچ سال کی عمر کے پانچ بچے سڑک پر لاوارث ملے۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس بچوں کو تھانے لے گئی۔ جیونیوز پر خبر چلی تو بچوں کے والدین تھانے پہنچ گئے۔ والدین نے بتایا کہ وہ صدربازار کے رہنے والے ہیں، بچوں کے چچاکا ذہنی توازن درست نہیں، وہ انہیں کھلانے پلانے گھر سے لایا تھا۔