07 مارچ ، 2014
حیدرآباد…وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پرپاک فوج کے دستے کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لے کر حیدرآباد سے تھرپارکر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تھرپار میں خوراک کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے کو فوری امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں خوراک کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امداد فراہم کرنے کے لیے فوری سندھ اتھارٹی سے رابطہ کرے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو حکم دیا ہے کہ اس بحران پر قابو پانے کیلئے تمام ہر ممکن امداد فراہم کرے۔وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پرپاک فوج کے دستے فوری کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لے کر تھرپارکر روانہ ہو گئے۔