صحت و سائنس
10 مارچ ، 2014

بلوچستان کے 5اضلاع میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگی

بلوچستان کے 5اضلاع میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ… بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیئے گئے 5اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق آج سے شروع ہونے والی 3روزہ خصوصی مہم کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب اور شیرانی میں 7لاکھ 61ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے1ہزار794ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اس دوران 78ٹرانزٹ کے مقامات اور 228مراکز پر بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ہائی رسک قرار دئیے گئے اضلاع میں 6ہزار سے زائد افرا داب بھی اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔

مزید خبریں :