04 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…بھوک انسانوں کا بُرا حال کردیتی ہیں تو جانور تو پھر جانور ہی ہوتے ہیں۔ سینکڑوں ایسی ہی مرغیوں کی ہے جو بھوک سے اس قدر بے حال ہوچکی ہیں کہ انہوں نے بچے کو بھی نہیں چھوڑا۔ہاتھ میں تھیلی پکڑے اس ننھے بچے نے مرغیوں کے غول کے درمیان سے گزرنے کی جرات کیا کی، اُس کی تو جیسے شامت آگئی۔تھیلی کو ممکنہ طور پر اپنا دانہ سمجھتی ان مرغیوں نے اس بچے کی جو دوڑیں لگوائیں کہ ناصرف بچہ بھاگ بھاگ کر نڈھال ہوگیا بلکہ خود کو مرغیوں کا نوالہ سمجھ کہ اسکی سانسیں حلق میں ہی اٹک گئیں۔اس ویڈیو کو بڑی دل چسپی سے دیکھا جارہا ہے۔