12 مارچ ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواکلی پشتون چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔