12 مارچ ، 2014
برسلز…جی ایس پی پلس ملنے کے بعد یورپی یونین کا پاکستان سے 35نکات پرعمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سخت اقدامات کرے۔ طالبان سے امن کے لیے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں بشرطیکہ اس سے امن آئے۔ یورپین یونین نے قرارداد کے ذریعے پاکستان سے 35نکات پرعمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔ یورپین یونین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرے، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، تعلیم پر توجہ دی جائے۔ یورپی یونین نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری لائے۔ محنت کشوں کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنونشن کے تحت حقوق دیے جائیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فاٹا میں اپنی خودمختاری اور حکومتی رٹ یقینی بنائے۔ یورپی یونین طالبان سے امن کیلئے بات چیت کی حمایت کرتا ہے بشرطیکہ اس سے امن آئے۔ پاکستان افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء میں مدد کرے اور افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ یورپین یونین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاوٴ کو یقینی بنائے۔