پاکستان
12 مارچ ، 2014

کراچی :لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں9گینگسٹرز ہلاک

کراچی :لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں9گینگسٹرز ہلاک

کراچی… کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز سے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی تعداد 9ہوگئی ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق مرنے والے ملزمان بابا لاڈلہ گروپ سے تھے۔ رینجرز حکام کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران 9 ملزمان ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق ایک ملزم گزشتہ رات مقابلے میں مارا گیاتھا جبکہ آٹھ ملزمان کو لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں راکٹ حملوں کے بعد مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔ ہلا ک ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، ایک گرنیڈ لانچر، تین پستول، 8 دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :