پاکستان
12 مارچ ، 2014

نوازعمران ملاقات کن مواقع پر ہوئی؟؟؟

نوازعمران ملاقات کن مواقع پر ہوئی؟؟؟

اسلام آباد…میاں نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے۔ نوازشریف اور عمران خان کے درمیان ماضی میں بھی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن کن مواقع پر؟ میاں نواز شرف کا قومی اسمبلی میں خطاب، وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 29 جنوری کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران جس خواہش کا اظہار کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنانے اسلام آبادکے علاقے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ نوازشریف اپنے سیاسی حریف سے ملنے گئے، یہ پہلی بار نہیں۔ انتخابی مہم کے دوران جب سیاسی محاذ آرائی عروج پر تھی اور عمران خان ایک انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تب بھی میاں نوازشریف ان سے ملنے13مئی کو شوکت خانم اسپتا ل گئے۔ الیکشن کے بعد نواز شریف بنے وزیراعظم اور آل پارٹیزکانفرنس طلب کی، تو بھی عمران خان کی خواہش پر ان کے خدشات دورکرنے کیلئے گزشتہ سال 9ستمبر کو ملے۔ یہ تذکرہ تو سیاسی حریفوں کی ملاقاتوں کا تھا۔ ماضی میں تھوڑا دور جھانکیں تو کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے پر بھی میاں نوازشریف نے عمران خان کو گلے لگایا تھا۔ گلے آج بھی لگایا، مقصد تھا، ملک کو امن کا گہوارہ کیسے بنایا جائے؟؟؟

مزید خبریں :