16 مارچ ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں کنال میلے کا افتتاح کردیا گیا ہے ، رنگ و نور کا یہ میلہ سات روز جاری رہے گا، میلے کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔کنال روڈ فیصل آباد پر، جال خانو وانہ نہر پر لگائے گئے میلے کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نہر کنارے پہنچ گئی ہے،نہر کے دونوں کناروں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،پھول پودو ں پر خوبصورتی لائٹنگ کی گئی ہے،نہر میں بیچوں بیچ شہر کے مونومنٹ اور پنجاب کے ثقافت کی عکاسی کرتے فلوٹ تیرتے نظر آرہے ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ تھے۔کنال میلے کے افتتاح کے موقع پر خوبصورت آتش بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے رقص بھی کیا،میلے میں شریک لوگوں نے اسے ایک خوشگوار تبدیلی قرار دیا،فیصل آباد میں کنال میلے کے انعقاد کو شہریوں نے خوب سراہا ، ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے میلے ٹھیلے لوگوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔