پاکستان
16 مارچ ، 2014

طیارے کی پاکستانی حدود میں موجودگی کا کوئی نشان نہیں ملا،سی اے اے

 طیارے کی پاکستانی حدود میں موجودگی کا کوئی نشان نہیں ملا،سی اے اے

کراچی … پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ چیک کر لیا ، ملائشیا کے لا پتہ طیارے نے نہ تو پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرول سے کوئی رابطہ کیا نہ ہی ریڈار سے کوئی شواہد ملے ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سول ایوی ایشن نے 8 مارچ کو ملائشیا کے لا پتہ طیارے کی پرواز کے وقت کی تمام ریڈار ریکارڈنگ چیک کی ہیں لیکن بد قسمت طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں موجودگی کا کوئی نشان نہیں ملا۔ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائشیا کے لا پتہ طیارے کی تلاش میں ہر ممکن مدداور ٹیکنیکل تعاون کیلیے تیار ہے۔

مزید خبریں :