پاکستان
17 مارچ ، 2014

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری،سردی بڑھ گئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری،سردی بڑھ گئی

کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پیر کی دوپہر تک ختم ہوجائے گا۔وادی کوئٹہ میں صبح سے مطلع ابر آلود رہنے کے بعد سہ پہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے ساتھ ہلکی سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ پیر کی دوپہر تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔رات گئے تک واددی کوئٹہ میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی تھی۔ شہر میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام خراب ہونے سے نالے نالیوں کا پانی سٹرکوں پر بہتا رہا جس سے شہریوں کو پیدل سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبے کے دیگر علاقوں دالبندین ،خاران ،مستونگ ،بولان میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :