16 مارچ ، 2014
کراچی …ذرائع کے مطابق لیاری بزرگ کمیٹی کو دی جانے والی فہرست میں گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان کے نام شامل ہیں،لیاری بزرگ کمیٹی ان تمام ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے پر غور کررہی ہے ۔لیاری بزرگ کمیٹی لیاری کے رہائشیوں نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے بنائی ہے ۔