پاکستان
17 مارچ ، 2014

وزیر اعظم نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی، چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور ہو گا، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر داخلہ سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیں گے، نیکٹا اور کوئیک رسپانس فورس کے امور پر صوبوں سے مشاورت ہو گی۔

مزید خبریں :